ترکی : حکومت مخالف مظاہرے، سکیورٹی فورسز کا لاٹھی چارج، آنسوگیس کا استعمال، متعدد زخمی

Jun 01, 2013

استنبول (آن لائن) ترکی میں حکومت مخالف مظاہرے کے دوران مظاہرین کیخلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔ مرکزی استنبول میں واقع گہری بارک میں گذشتہ تین روز سے متعدد مظاہرین جمع تھے جوکہ حکومتی پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے۔ سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ان پر لاٹھی چارج کیا اور آنسوگیس استعمال کی۔

مزیدخبریں