بھکر(نامہ نگار ) جعلی ڈگری کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری ظفر اقبال نعیم نے ملزموںکی طرف سے دفعہ 191 کے تحت دائر درخواست خارج کرتے ہوئے رشید اکبر خان نوانی ، سعید اکبر خان نوانی اور ڈاکٹر عیاض احمد گلزار پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے شہادت استغاثہٰ 4 جون کو طلب کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں نوانی برادران کی طرف سے زیر دفعہ 191 ض ف کے تحت دائر درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ اس مقدمہ کی سماعت کسی دوسری مجاز عدالت میں منتقل کی جائے۔ تاہم عدالت نے درخواست خارج کرتے ہوئے رشید اکبر خان نوانی ، سعید اکبر خان نوانی اور ڈاکٹر عیاض احمد گلزار پر 468/471,474/476 کے تحت فرد جرم عائد کردی اور فاضل عدالت نے ملزمان کیطرف سے عدالت میں جھوٹا بیان حلفی داخل کروانے پر مقدمہ میں دفعہ 200 ت پ کا بھی اضافہ کردیا۔ اس موقع پر ملزموں نے فرد جرم کی صحت سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بالکل بے گناہ ہیں اور ان کے خلاف جو فرد جرم عائد کی گئی ہے وہ غیر قانونی ہے اس کے علاوہ عدم شہادت کی بناءپر ان کے خلاف مقدمہ قابل سماعت نہیں۔
”جعلی ڈگری کیس“ رشید اکبر، سعید نوانی، ڈاکٹرعیاض پر فرد جرم عابد
Jun 01, 2013