لاہور( این این آئی)سوئی ناردرن نے 7کروڑ12لاکھ24890 روپے کے نادہندہ سرکاری محکموں کے کنکشن کاٹ دئیے ہیں ۔سوئی ناردرن کے بلنگ ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت پر گزشتہ روز 2 کروڑ 11 لاکھ 309900 روپے کی نادہندگی پر ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا، ایک کروڑ 13 لاکھ 72810 روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر راولپنڈی جنرل ہسپتال، ایک کروڑ 4 لاکھ 70030 روپے کی نادہندگی پراٹامک انرجی کمشن اسلام آباد، 87 لاکھ 53100 روپے پر فیڈرل گورنمنٹ ہسپتال اسلام آباد، 61 لاکھ 91180 پر فیڈرل لاجز اسلام آباد، 60 لاکھ 18840روپے کی نادہندگی پرہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی، 14 لاکھ 28280 روپے کی نادہندگی پر ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی، 10 لاکھ 85290 روپے کی نادہندگی پرڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم، 9 لاکھ 12460 روپے پر نیشنل انسٹیٹیوٹ فار ہینڈی کیپڈ، اسلام آباد، 10 لاکھ 74570 روپے پر میاں مولا بخش ہسپتال سرگودھا، 8 لاکھ 28610 روپے پر سپیشل برانچ پولیس میلا منڈی سرگودھا، 8 لاکھ 77720 روپے کی نادہندگی پرنیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ایچ 9 اسلام آباد، 7 لاکھ 61990 روپے پرڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم اور تین لاکھ 19020 روپے کی نادہندگی پر ایس ایس پی آفس کچہری روڈ سرگودھا کا گیس کنکشن کاٹ دیا گیا ۔
گیس کنکشن