اسلام آباد+ لاہور+ سیالکوٹ (نوائے وقت نیوز+وقائع نگار خصوصی+ نامہ نگار) اسلامی نظریہ کونسل کے رکن حافظ طاہر محموداشرفی نے چیئر مین کونسل کو خط لکھا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے زنا بالجبر پر ڈی این اے ٹیسٹ بطور شہادت قبول نہ ہونے کی سفارشات روک دی جائیں۔ ڈی این اے ٹیسٹ بطور شہادت قبول نہ ہونے سے کئی خدشات جنم لیں گے، معاملے پر مزید غور کے بعد حتمی سفارشات مرتب کی جائیں ، ڈی این اے کے بارے میں ماہرین کی آرا بھی معلوم کی جائیں۔ دریں اثناءڈی این اے ٹیسٹ کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کی طرف سے جاری بیان پر تنقید کرتے ہوئے سپریم کورٹ بار کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے زیادتی کے کیسز میں ڈی این اے ٹیسٹ کو شہادت کے طور پر نہ ماننے کا اسلامی نظریاتی کونسل کا فیصلہ نامناسب ہے اسلام کی تشریح ایک سنجیدہ معاملہ ہے اس کے بارے میں نہایت احتیاط سے کام لینا چاہئے ڈی این اے ٹیسٹ سے اسلامی قوانین پر کوئی اکثر نہیں پڑتا۔ دوسری طرف پنجاب بھر کی پولیس کو زیادتی اور بداخلاقی کے مقدمات میں ملزمان اور متاثرہ خواتین کا ڈی این اے ٹیسٹ لازمی کروانے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ پنجاب پولیس کے ایڈیشنل آئی جی کے نوٹےفکیشن کے مطابق واقعات کے مقدمات میں ڈی این اے ٹیسٹ نہ کروانے کی وجہ سے ملزمان کے سزا سے بچ جانے کے واقعات کی روک تھام کیلئے سیالکوٹ سمیت پنجاب بھر کے پولیس افسران کو زیادتی اور بداخلاقی کے مقدمات میں ملوث ملزمان کے ڈی این اے ٹیسٹ لازمی کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔
ڈی این اے ٹیسٹ
ڈی این اے، سفارشات رد کر دی جائیں: طاہر اشرفی فیصلہ نامناسب ہے: عاصمہ جہانگیر
ڈی این اے، سفارشات رد کر دی جائیں: طاہر اشرفی فیصلہ نامناسب ہے: عاصمہ جہانگیر
Jun 01, 2013