مظفر گڑھ: زہریلا کھانا کھانے والے خاندان کا 9 واں فرد بھی چل بسا

مظفر گڑھ: زہریلا کھانا کھانے والے خاندان کا 9 واں فرد بھی چل بسا

Jun 01, 2013

مظفرگڑھ (نامہ نگار) قصبہ جتوئی کے علاقہ بستی جانگلہ میں زہریلا کھانا کھانے والے متاثرہ گھرانے کا ایک اور شخص بھی جمعہ کے روز دم توڑ گیا ۔اس طرح مرنے والوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے جبکہ دو افراد کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان پہنچا دیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس سانحہ میں جاں بحق ہونیوالے 7 بچوں کے دادا نذر حسین ولد اﷲ بخش کی حالت غیر ہو گئی جو ڈاکٹر کی سرتوڑ کوشش کے باوجود نہ بچ سکا اور دم توڑ گیا۔
زہریلا کھانا

مزیدخبریں