قلعہ دیدار سنگھ+ صادق آباد + رحیم یار خان (نامہ نگاران+ کرائم رپورٹر) قلعہ دیدار سنگھ میں نوکھر سے گوجرانوالہ جانے والی ٹیوٹا وین راستے میں جل کر خاکستر ہو گئی، مسافروں نے چھلانگیں لگا کر جانیں بچائیں۔ مسافر وین میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ مسافروںنے وین سے چھلانگ لگا دی جبکہ آگ بجھانے کی کوشش میں ڈرائیور ریاض زخمی ہو گیا۔ معلوم ہوا ہے وین پٹرول پر چل رہی تھی اچانک سرکٹ شارٹ ہونے اور پٹرول کی لیکیج کے باعث اس نے آگ پکڑ لی۔ادھر قومی شاہراہ بائی پاس کے قرےب ہائی اےس وےگن مےں اچانک آگ بھڑک اٹھی 4 افراد بری طرح جھلس گئے، تشوےشناک حالت مےں شےخ زاےد ہسپتال رحےم ےار خان پہنچا دےا گےا‘ لعل‘ الےاس‘ انور‘ شہزاد ہائی اےس وےگن کے ڈرائےور کلےنر اور مکےنک تھے، وےن کو پٹرول سے سی اےن جی کٹ لگا کر چےک کر رہے تھے قومی شاہراہ بائی پاس کے قرےب پہنچے تو اچانک پٹرول لےکیج ہونے کی وجہ سے گاڑی کو آگ لگ گئی جس نے دےکھتے ہی دےکھتے پوری گاڑی کو اپنی لپےٹ مےں لے لےا۔ رےسکےو 1122 ٹیموں نے فرنٹ سکرےن توڑ کر جھلسنے والے افراد کو باہر نکالا۔
خاکستر جھلس گئے