لاہور (کلچرل رپورٹر) گلوکار عدیل برکی نے مرکزی اردو رابطہ کمیٹی اردو مرکز انگلینڈ کے زیراہتمام شاعر یاس یگانہ چنگیزی کی یاد میں تقریب میں ان کی غزلیں پیش کر کے سماں باندھ دیا ‘شائقین نے بھرپور داد دی۔ مرکزی اردو رابطہ کمیٹی یاس یگانہ چنگیزی کی یاد میں سال منا رہی ہے۔ عدیل برکی انگلینڈ کے ایک ہفتہ کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔