خضدار (نوائے وقت رپورٹ) خضدار میں کھند روڈ پر دستی بم کے حملے میں دو لیویز اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں پاک افغان سرحدی علاقے ژوب سے افغانیوں کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے تینوں پاکستانیوں کو انتظامیہ نے بازیاب کرالیا۔ حملہ آور مردانزئی قبیلے کے تین افراد عبدالرزاق، عبدالشکور اور عزیز اللہ کو یرغمال بنانے کے بعد افغان حدود میں لے گئے تاہم اسسٹنٹ کمشنر شیخ عظمت اللہ مندوخیل نے موقع پر پہنچ کر یرغمال بنائے گئے تینوں کو باحفاظت بازیاب کرا لیا۔
خضدار میں دستی بم حملہ، 2 لیویز اہلکار زخمی ژوب: افغانوں نے 3 پاکستانی یرغمال بنا لئے، انتظامیہ نے بازیاب کرایا
Jun 01, 2014