چک امرو: بچے بیچنے والی ’’چڑیل‘‘ پکڑی گئی، نشئی چادریں اوڑھ کر لوگوں کو ڈراتے تھے، عوام نے درگت بنا دی

چک امرو (نامہ نگار) محلہ رشید پورہ شکرگڑھ کے مکینوں نے بچے بیچنے والی ’’چڑیل‘‘ پکڑ لی۔ گزشتہ کئی روز سے اہل محلہ کو سرشام اور رات کو کئی بار ڈرائونی آوازیں آتیں جو مکینوں سے کہتی کہ وہ چڑیل ہے اور اپنے بچے بیچنا چاہتی ہے۔ اس سلسلے میں کئی گھروں میں قرآن و ذکر کی محافل کا انعقاد بھی کیا گیا اور دیگیں پکاکر خیرات بھی کی گئی کہ اس آفت سے نجات ملے۔ بالاخر علاقہ کے نوجوانوں نے رات کے وقت جب سراغ لگایا تو پتہ چلا کہ کچھ نشئی سفید چادریں اوڑھ کر ایسا کرتے ہیں۔ نوجوانوں نے نشیئوں کو پکڑ کر انکی درگت بنا دی۔

ای پیپر دی نیشن