اسلام آباد (آن لائن) ایف بی آر نے ٹیکس اصلاحات کے نام پر اربوں روپے اڑا دیئے مگر محصولات میں اضافہ نہ ہو سکا۔ مالی سال 2014-15 کے لئے ہدف سے ایف بی آر ابھی تک 200 ارب روپے دورہے۔ 20 سالوں سے ٹیکس فری مراعات حاصل کرنے والے طبقے آئی پی پیز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے کسی قسم کی سفارشات نہیں دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق ملک میں ٹیکس نیٹ میں اضافے کے لئے بنایا جانے والا ایف بی آر کے اصلاحات کمیشن پر ابتک ایک ارب روپے سے زائد خرچ ہو چکے۔ 15 سالوں سے ایف بی آر نے ملک میں کوئی سروے نہیں کیا ۔ ذرائع کے مطابق ابھی تک ان کو نوٹسز جاری نہیں کئے اور جن افراد کو نوٹسز جاری کئے گئے ان میں 10 فیصد نے جواب دینا تک گوارہ نہیں کیا۔
ٹیکس اصلاحات ‘ایک ارب روپے خرچ کے باوجود ایف بی آر سروے تک کرانے میں ناکام
Jun 01, 2015