لاہور(نیوزرپورٹر)ٹیڑھی اور ٹوٹی ہوئی ہڈیوں کے علاج کا جدید طریقہ ایلیزی روف اپنا کر آرتھوپیڈک کے شعبے میں انقلاب برپا کیا جاسکتا ہے۔ خصوصا نوجوان ڈاکٹروں کو اس تکنیک اور طریقہ علاج کو سیکھنے پر بھرپور توجہ دینی چاہیے ، یہ بات پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے گذشتہ روز آرتھوپیڈک ڈیپارٹمنٹ لاہور جنرل ہسپتال میں منعقدہ دو روزہ ایلیزی روف تربیتی ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کے موقع پر اپنے خطاب میں کہی۔