افغان صدر نے پاکستانی مصنوعات پر گارنٹی‘ محصولات ختم کرنے کی منظوری دےدی

Jun 01, 2015

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) افغان صدر نے افغانستان کے ذریعہ برآمد ہونے والی پاکستانی مصنوعات پر گارنٹی ادا کرنے اور ان مصنوعات پر دوسری محصولات ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ بات وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گزشتہ روز بتائی۔ پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گزشتہ روز افغان صدر کے معاشی امور کے مشیر حضرت عمر اضا خیل سے فون پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خزانہ نے افغان صدر کے مشیر کو یاد دلایا وزیراعظم نواز شریف کے حالیہ دورہ افغانستان میں افغانستان کے ذریعہ برآمد ہونے والی پاکستانی مصنوعات پر مختلف محصولات ختم کرنے کی تجویز دی گئی تھی جس پر افغان مشیر نے بتایا کہ افغان صدر نے ان ڈیوٹیز کو ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
پاکستانی مصنوعات

مزیدخبریں