پاکستان فلسطین، کشمیر، یمن کے معاملات میں مصالحانہ کردار ادا کرے : علماء و مشائخ

Jun 01, 2015

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکز اہلسنت جامعہ حزب الاحناف 11 داتا دربار لاہور میں عالمی جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام علماء مشائخ، عمائدین اور اہلسنت تنظیموں کا نمائندہ تحفظ حجاز مقدس کنونشن زیر صدارت جماعت کے مرکزی امیر مفتی پیر سید مصطفی رضوی ہوا۔ صاحبزادہ عبدالمصطفیٰ ہزاروی، ڈاکٹر محمد عارف نعیمی،  پیر سید شاہد حسین گردیزی، مفتی محمد خان قادری،  و دیگر نے کنونشن سے خطاب کیا جبکہ کنونشن کے موقع پر مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان فلسطین، کشمیر، یمن کے معاملات میں مصالحانہ کردار ادا کرے۔

مزیدخبریں