دہشت گردی نے عام انتخابات کو متاثر کیا، اے این پی کا دعویٰ درست ثابت

اسلام آباد (ابرار سعید/ نیشن رپورٹ) خیبر پی کے میں بلدیاتی الیکشن میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی جانب سے بہتر نتائج سامنے آنے پر اس کے رہنماﺅں کا یہ دعویٰ درست نظر آتا ہے کہ عام انتخابات میں انہیں انتخابی مہم چلانے کا موقع نہیں دیا گیا اور دہشت گردی کے خطرات کے باعث ان کے امیدوار گھروں سے نہیں نکل سکتے تھے، واضح رہے 2013 کے جنرل الیکشن میں اے این پی کو بری طرح شکست ہوئی تھی اور اس کا ذمہ دار ان کی ناقص کارکردگی کو بھی ٹھہرایا گیا تھا، اگرچہ اے این پی نے بلدیاتی الیکشن میں بھی تحریک انصاف پر بھاری دھاندلی کے الزامات عائد کئے ہیں، اے این پی کو حالیہ ملنے والی نشستوں کی تعداد گزشتہ انتخابات کی کارکردگی سے بہت بہتر ہے، اے این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد خان نے کہا اس مرتبہ ان کو انتخابی مہم کیلئے قدرے بہتر مواقع ملے ، انہوں نے الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے انتظامات کے حوالے سے بڑی غلطیاں کی ہیں، اے این پی کے صدر اسفند یار ولی نے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں اپنے ان نتائج سے خوش ہیں تاہم ہمارے امیدواروں کو اب بھی دہشت گردی کے خطرات کا سامنا ہے۔
اے این پی دعویٰ

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...