عمران نے یلغار کی سیاست کے کلچر کو فروغ دیا، عملی مظاہرہ بلدیاتی الیکشن میں کیا: پرویزرشید

اسلام آباد (این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے دھرنے اور یلغار کی سیاست کے کلچر کو فروغ دیا، عملی مظاہرہ بلدیاتی انتخابات میں لاقانونیت کی صورت میں سامنے آیا، پی ٹی آئی کے وزرا، ارکان اسمبلی اور رہنما ووٹ حاصل کر نے کے بجائے بیلٹ باکس ہتھیانے کے چکر میں قتل و غارتگری کے عمل میں مصروف رہے۔ اپنے بیان میں پرویز رشید نے کہاکہ عمران خان عوام کی خدمت کی سیاست کرتے تو عوام کی طر ف سے مثبت جواب مل جاتا۔ عمران خان نے اپنے کارکنوں کی تربیت بازور طاقت اقتدار چھینے کی ہے۔ عمران خان نے انتخاب میںصرف 25 فیصد جبکہ مختلف جماعتوں نے 75 فیصد ووٹ حاصل کئے۔ انہوںنے کہاکہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خیبر پی کے کے عوام نے عمران خان پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہاچین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت چین کی طرف سے پاکستان میں 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان کے تناظر میں پاکستان اور چین اب اقتصادی شراکت دار بن گئے ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ اس سے پہلے دونوں ملک دفاعی شعبے اور تمام عالمی فورموں پر بین الاقوامی معاملات پر ایک دوسرے سے قریبی تعاون کررہے ہیں۔ چین کے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری سے پاکستان میں ترقی کا عمل تیز ہوگا۔ اس سرمایہ کاری سے چین کو گوادر کی بندرگاہ کے ذریعے عالمی منڈیوں تک رسائی بھی ملے گی۔ ایک سوال پر پرویزرشید نے کہاکہ 46 ارب ڈالر کی چینی سرمایہ کاری میں 36 ارب ڈالر توانائی کے شعبے میں خرچ ہوںگے تاکہ بجلی کی قلت پر قابوپایاجاسکے جبکہ باقی سرمایہ کاری بنیادی ڈھانچے سے متعلق منصوبوں کیلئے مختص ہوگی۔
پرویزرشید

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...