نئی دہلی (آئی اےن پی)بھارتی وزےر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ نتےجہ خےز مذاکرات صرف پرامن اور سازگار ماحول مےں ہی ممکن ہوسکتے ہےں اور ےہ صرف اسی صورت ممکن ہے جب اسلام آباد ذکی الرحمان لکھوی سمےت دےگر دہشتگرد حملوں کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کرے ۔ اتوار کو بھارتی مےڈےا کے مطابق وزےر خارجہ سشما سوراج نے پرےس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت اور پاکستان نے تعلقات مےں کڑواہٹ سے قطع نظر ہر مشکل وقت مےں اےک دوسرے کی حماےت کی ہے، سانحہ پشاور پر وزےراعظم نرےندر مودی نے پاکستانی ہم منصب نوازشرےف سے رابطہ کرکے انہےں ےقےن دہانی کرائی کی کہ مشکل کی اس گھڑی مےں بھارت پاکستان کے ساتھ ہے۔ انہوںنے کہا کہ ہمارے پاکستان کے ساتھ مذاکرات صرف پرامن ماحول مےں ہی ممکن اور نتےجہ خےز ہوسکتے ہےں اور ےہ صرف اسی صورت مےں ممکن ہے جب پاکستان لکھوی سمےت دےگر دہشتگرد حملوں کے ملزموں کےخلاف کارروائی کرے گا۔ سشما سوراج نے مزےد کہاکہ پاکستان کے حوالے سے بھارت کی پالےسی واضح اور صرف تےن عوامل پر منحصر ہے۔ ہمارے ہمسایہ ملک کے ساتھ تعلقات مذاکرات کےلئے تےن اصولوں پر مبنی ہےں۔ سب پہلے ےہ کہ ہم تمام مسائل پرامن انداز مےں حل کرنے کےلئے تےار ہےں، دوسرا ےہ کہ دونوں ممالک کے درمےان کسی بھی تےسرے فرےق کے بغےر ڈائےلاگ ہونے چاہئےں اور تےسرا ےہ کہ مذاکرات تشدد سے پاک ماحول مےں ہونے چاہئےں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کرکٹ سیریز کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
بھارت