گوجرانوالہ: سلنڈر دھماکے سے فیکٹری کی چھت گر گئی، 6 مزدور دب گئے، 2 جاں بحق

Jun 01, 2015

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ مےں سلنڈر کے دھماکے کے نتےجے مےں فےکٹری کی چھت گرنے سے 2 مزدور جاں بحق جبکہ چار شدےد زخمی ہوگئے جنہےں طبی امداد کی فراہمی کےلئے ہسپتال منتقل کر دےا گےا۔ بتاےا گےا ہے کہ سےالکوٹ روڈ پر واقع گےس سلنڈر کے رےگو لےٹر کو رنگ کرنے والی فےکٹری مےں کام کے دوران اچانک گےس سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گےا جسکے نتےجے مےں فےکٹری کی چھت گرنے سے 6 مزدور شکےل، کامران، نبےل، سفےان اور مورث ملبے تلے دب گئے، واقعہ کی اطلاع ملنے پر رےسکےو ٹےموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائےوں کے بعد ملبے تلے دبے ہوئے مزدوروں کو نکال کر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کےا جہاں پر شکےل اور کامران کچھ دےر موت و حےات کی کشمکش مےں مبتلا رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے جبکہ دےگر زخمےوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
2 مزدور جاں بحق

مزیدخبریں