مکہ مکرمہ (آئی این پی) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے رمضان المبارک کے آغاز سے قبل سالانہ روایت کے تحت مکہ مکرمہ میں کعبہ اللہ کو اپنے ہاتھوں سے غسل دیا۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف بن عبدالعزیز بھی موجود تھے۔ وہ جب مسجد الحرام پہنچے تو گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر شاہ سلمان نے مسجد الحرام کے توسیعی اور مکہ مکرمہ کے ترقیاتی منصوبے کے حوالے سے دریافت کیا اور انہیں مرحوم شاہ عبداللہ کے دور میں شروع کئے گئے توسیعی منصوبوں پر پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے شہزادہ خالد کو ہدایت کی کہ وہ حرم مکی کے توسیعی منصوبے کو ترجیحی بنیاد پر مکمل کرائیں۔
خادم الحرمین