لاہور (سپورٹس ڈیسک) زمبابوے کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ایلسٹر کیمبل نے کہا ہے کہ پاکستان میں دوست بن کر آئے تھے اب بھائی بن کر جائیں گے۔ ہم پہلے دوست تھے اب بھائی بن گئے ہیں۔ ہم نے کرکٹ میں تنہائی دیکھی ہے پاکستان کو انٹرنیشنل کرکٹ میں تنہا نہیں دیکھ سکتے۔ جس طرح کی سکیورٹی فراہم کی گئی ہے اور اس سے مطمئن ہیں۔ کسی کی پرواہ نہیں۔ جیت کرکٹ کی ہے۔ پاکستانی کھانے بہت پسند آئے ہیں۔ جی چاہتا ہے ڈھیر سارے کھانے تیار کرکے ساتھ لے جا¶ں۔ پاکستان میں جس طرح کی مہمان نوازی کی گئی ہے۔ اس کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔ یہاں کے لوگ بڑا پیار کرنے والے ہیں۔ کرکٹ دشمن ہار گئے ہیں جب بھی ضرورت ہو گی ہم پاکستان آکر کھیلیں گے۔ شائقین نے جس طرح کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ ہمارے دل جیت لئے ہیں۔ ایسا استقبال اور پروٹوکول زندگی میں کہیں نہیں ملا۔ سیریز میں جیت یا ہار کی پرواہ نہیں بلکہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال کی ہے اس سے بڑھ کر کیا خوشی ہو سکتی ہے۔
پاکستان دوست بن کر آئے تھے بھائی بن کر جائیں گے : ایلسٹر کیمبل
Jun 01, 2015