شہباز شریف52 کروڑ55 لاکھ، پرویز خٹک27 کروڑ53 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) الیکشن کمیشن نے صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کے 2015 کے گوشواروں کی تفصیلات جاری کر دیں ۔ چاروں وزرائے اعلیٰ میں سے شہباز شریف امیر ترین ہیں ۔سندھ کے وزیراعلٰی قائم علی شاہ کے سب سے کم اثاثوں کے مالک نکلے۔ چاروں وزرائے اعلیٰ کروڑ پتی نکلے ہیں۔ شہبازشریف کے 52 کروڑ 55 لاکھ کے اثاثے ہیں۔ پرویز خٹک کی 27 کروڑ 53 لاکھ کی جائیداد ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری 11 کروڑ 15 لاکھ کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کے 2 کروڑ 17 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے لندن میں 14 کروڑ روپے مالیت کے دو پلاٹ ظاہر کئے ہیں۔ انکی دو بیگمات میں سے نصرت شہباز کی دولت 27 کروڑ 72 لاکھ روپے۔ تہمینہ درانی کے نام 91 لاکھ 70 ہزار روپے کے اثاثے ہیں۔ پنجاب اسمبلی اپوزیشن لیڈر محمود الرشید بھی کروڑ پتی ہیں۔ انکے پاس نے 21 کروڑ 55 لاکھ کے اثاثے ہیں۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کے ساڑھے 5 کروڑ کے اثاثے ہیں۔ مونس 65 کروڑ 15 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ انہوں نے بیرون ملک اپنی کوئی جائیداد ظاہر نہیں کی۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ 4 کروڑ 38 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ رکن سندھ اسمبلی شرجیل میمن نے گزشتہ برس 27 کروڑ 96 لاکھ روپے کے گوشوارے ظاہر کئے۔ اثاثوں کی تفصیلات کتابی شکل میں جاری کی گئی ہیں اس بار انہیں ویب سائٹ پر نہیں ڈالا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...