بجٹ 3 جون کو آئے گا، منسوخی کی خبریں بے بنیاد ہیں: ترجمان قومی اسمبلی

اسلام آباد (آن لائن + نوائے وقت رپورٹ) ترجمان قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ بجٹ اجلاس 3 جون کو ہی ہو گا اجلاس منسوخ ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی میں بجٹ تین جون کو شام پانچ بجے پیش کیا جائے گا۔ بجٹ وزیر خزانہ اسحاق ڈار پیش کریں گے۔ بجٹ پر بحث 6 جون سے 15 جون تک ہو گی اور 16 جون کو بجٹ کی ابتدائی منظوری دی جائے گی اور 20 جون کو بجٹ کی حتمی منظوری دی جائیگی۔ ضمنی بجٹ 21 جون کو پیش کیا جائے گا۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی ہائوس بزنس ایڈوائزری کیمٹی کا اجلاس ہوا۔ ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی نے بجٹ سیشن کے شیڈول اور ایجنڈے کی منظوری دیدی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...