برسلز (رائٹرز) یورپین کورٹ آف جسٹس کے مشیر نے کہا ہے مذہبی اور سیاسی نشانات پر عام پابندی کی صورت میں کمپنیوں کے مالکان اپنے سٹاف کو سکارف اوڑھنے سے منع کر سکتے ہیں۔ ایڈووکیٹ جنرل جولین کوکاٹ نے کہا فرانس کی حکومت مذہبی اداروں اور ریاست کے درمیان تقسیم کو اہمیت دیتی ہے۔ یاد رہے بیلجیم میں ایک خاتون کو حجاب اوڑھنے پر نوکری سے برطرف کر دیا گیا تھا اور پہلی مرتبہ اعلیٰ عدالت معاوضہ کے دعویٰ کی سماعت کر رہی ہے۔ فرانس اور بیلجیم کے سکولوں اور بعض حکومتی اداروں میں سکارف پر پابندی ہے۔
کمپنی مالکان سکارف اوڑھنے سے منع کر سکتے ہیں: ا یڈووکیٹ جنرل یورپی یونین
Jun 01, 2016