بیجنگ (آئی این پی) چین نے کہا ہے کہ پاکستان متعدد منصوبوں پر فرائض سر انجام دینے والے چینی شہریوں اور متعلقہ اداروں کے تحفظ کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے، کراچی میں چینی باشندے پر حملہ انتہائی اہمیت کا واقعہ ہے، منگل کو چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چیننگ نے بتایا کہ پاکستان کے شہر کراچی میں ایک چینی انجینئر پر ہونے والے بم حملے کے بعد پاکستان میں چینی سفارتخانے اور کراچی میں موجود قونصلیٹ جنرل نے واقعہ کے فوری بعد پاکستانی حکام سے درخواست کی کہ اس واقعہ کی تہہ تک پہنچنے کے لئے بہترین تحقیقات کی جائیں پاکستان میں موجود چینی شہریوں کو اپنی سیکیورٹی بہتر بنانے کے لئے بھی اطلاع جاری کی گئی ہے ۔ پاکستانی حکام واقعہ کی تفتیش کر رہے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ کراچی میں ایک حملہ کے باعث چینی شہری معمولی زخمی ہوا جسے ہسپتال میں طبی امداد کے بعد باحفاظت اپنی رہائش گاہ منتقل کر دیا گیا۔
کراچی بم حملہ انتہائی اہم ہے، پاکستان ہمارے شہریوں کی حفاظت کیلئے ٹھوس اقدامات کرے: چین
Jun 01, 2016