کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر عاصم حسین کو گزشتہ روز کمر میں شدید تکلیف ہوئی۔ نیورو سرجنز کی ٹیم نے ڈاکٹر عاصم حسین کا معائنہ کیا۔ ڈاکٹر عاصم کی کمر اور نچلے حصے کا ایم آر آئی اور ایکسرے کرائے گئے۔ ڈاکٹر عاصم کی کمر کے مہرے بری طرح کھسکے ہوئے ہیں۔ نجی ہسپتال میں ڈاکٹر عاصم کی فزیوتھراپی بھی کرائی گئی۔