صدر ممنون حسین آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) صدر مملکت ممنون حسین آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ پارلیمنٹ کا اجلاس 11 بجے دن ہوگا۔ صدر ممنون حسین کا مشترکہ اجلاس سے چوتھا خطاب ہوگا۔ صدارتی خطاب کے بعد قومی اسمبلی کے نئے پارلیمانی سال کا آغازہوجائیگا۔ وزیراعظم محمد نواز شریف اوپن ہارٹ سرجری کے باعث مشترکہ اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔ تمام پارلیمانی جماعتوں کی جانب سے جمہوریت سے مکمل وابستگی کا اظہار کیا جائیگا، اجلاس میں چیرمین سینیٹ میاں رضا ربانی بھی موجود ہونگے۔ سکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...