ملک میں کوئی حکمران نہیں، افتخار چودھری ہوتے تو خود ہی وزیراعظم بن جاتے: بلاول

Jun 01, 2016

کراچی (صباح نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ملک کا وزیر داخلہ بھی منظر سے غائب ہے، یہاں کوئی حکمران نہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو زرداری نے مخالفین کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور سابق چیف جسٹس کو بھی نہ چھوڑا۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں نہ تو وزیراعظم ہیں، نہ وزیر خارجہ ہیں، نہ وزیراعلیٰ پنجاب ہیں اور نہ ہی وزیر داخلہ، شکر ہے سابق چیف جسٹس افتخار چودھری اس وقت اپنے منصب پر فائز نہیں، اگر وہ ہوتے تو خود وزیراعظم بن جاتے۔

مزیدخبریں