کرپشن کیس: سابق سیکرٹری اقلیتی امور بدر جمیل کی عبوری ضمانت میں 13جون تک توسیع

Jun 01, 2016

کراچی(صباح نیوز)سندھ ہائیکورٹ نے کرپشن سے متعلق کیس میں سابق سیکرٹری اقلیتی امور بدر جمیل میندرو کی عبوری ضمانت میں 13جون تک توسیع کردی۔سابق سیکرٹری اقلیتی امور بدر جمیل میندروکیخلاف کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔عدالت نے بدر جمیل میندرو کی عبوری ضمانت میں 13 جون تک توسیع کرتے ہوئے درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے مہلت طلب کرنے پر سماعت ملتوی کر دی۔
ضمانت توسیع

مزیدخبریں