تھرپارکر (صباح نیوز) تھرپارکر میں گھریلو جھگڑے پر لڑکی نے بہن کو قتل اور والدین کو زخمی کر دیا، پولیس نے ملزمہ کو حراست میں لے لیا۔ مٹھی کی میگھواڑ کالونی میں 19 سالہ لڑکی نے سوئے ہوئے والدین اور بہن پر کلہاڑی سے حملہ کر دیا۔ کلہاڑیوں کے وار سے بہن موقع پر جاں بحق اور والدین زخمی ہوگئے جنہیں مٹھی ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد حیدر آباد منتقل کردیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمہ کو حراست میں لے لیا تاہم ابھی تک مقدمہ درج نہیں کیا تھا۔ مقتولہ کے بھائی کا کہنا تھا کہ ہم سب گھر میں سوئے ہوئے تھے کہ میری دوسری بہن نے والدین کو زخمی اور بہن کو قتل کر دیا۔ ارمیلا کو اس کے منگیتر نے ایسا کرنے کیلئے اکسایا ہے۔
بہن قتل
تھر: 19 سالہ لڑکی کا سوئے ہوئے اہل خانہ پر کلہاڑیوں سے وار، بہن جاں بحق، والدین زخمی
Jun 01, 2016