جنیوا ( رائٹرز) اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے پناہ گزین کے ترجمان نے بتایا 3700 افراد فلوجہ سے فرار ہوگئے ۔ داعش نے سینکڑوں افراد کو انسانی ڈھال بنا لیا ۔ ادھر روس نے ترکی سے مطالبہ کیا ہے وہ عراق سے اپنی فوج فوری نکال لے ۔ وزیر خارجہ سرگئی نے یہ بات کہی ۔ ادھر فلوجہ میں لڑائی سے بچ کر نکلنے والے شہریوں کو خوراک کی کمی کا سامنا ہے۔فلوجہ پر قبضے کے لئے عراقی اور اتحادی فوجوں کے حملے کے بعد ہزاروں شہری جان بچا کر نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔انکا کہنا ہے وہ کھجوروں اور دہی پر گزارہ کرتے رہے ، بیماروں کے لئے دوائیں بھی دستیاب نہیں تھیں۔ ادھر سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں75جنگجو مارے گئے۔ترجمان پینٹاگون نے تصدیق کی شام اور عراق میں ہمارے 2 فوجی زخمی ہو گئے۔داعش کے جنگجوؤں نے منگل کی الصبح فلوجہ میں عراقی افواج پر تازہ حملہ کیا ہے جو شہر کو قبضے سے آزاد کرانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ فلوجہ آپریشن کے کمانڈر نے کہا داعش کے حملے تو پسپا کر دیاگیا ہے لیکن اس میں دونوں جانب سے جانی نقصان ہوا ہے۔ امدادی کارکنوں نے فلوجہ میں پھنسے ہوئے 50 ہزار عام شہریوں کی حفاظت کے بارے میں تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ایسی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں کہ فلوجہ میں پھنسے ہوئے لوگ فاقہ کشی سے مر رہے ہیں۔ فلوجہ کوآزاد کرانے کے لیے جاری آپریشن کے کمانڈر لیفٹینٹ جنرل عبدل وہاب السعدی نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ داعش کے سو کے قریب جنگجوؤں نے افواج پر حملہ کیا ہے اور ان میں سے 75 جنگجو جوابی کارروائی میں مارے گئے ہیں۔
عراق/داعش
فلوجہ میں داعش کا حملہ پسپا‘ 75 جنگجو ہلاک : ترکی عراق سے فوج نکالے : روس
Jun 01, 2016