سنگاپور (نیٹ نیوز+ نیوز ایجنسیاں) سنگاپور کی ایک عدالت نے 4 بنگلہ دیشی شہریوں کو اپنے آبائی وطن میں دہشت گردی کے لیے داعش کو مالی معاونت فراہم کرنے پر فرد جرم عائد کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان افراد نے بنگلہ دیش میں حملوں کی غرض سے اسلحہ خریدنے کے لیے رقم جمع کی تھی۔ انہیں 21 جون کو سزا سنائی جائے گی جو کہ ایسے الزامات میں دس سال تک قید اور تقریباً تین لاکھ 62 ہزار امریکی ڈالر (پانچ لاکھ سنگاپور ڈالر) تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔ سنگاپور میں داخلی سکیورٹی ایکٹ کے تحت 6 افراد کو اپریل میں حراست میں لیا گیا تھا۔ اس قانون کے تحت کسی بھی مشتبہ شخص کو نقص امن کے خطرے کے پیش نظر بغیر مقدمے کے حراست میں رکھا جا سکتا ہے۔ دو دیگر افراد پر تاحال فرد جرم عائد کی گئی اور نہ ہی ان کے خلاف مقدمے کی کارروائی شروع ہو سکی ہے۔
سنگاپور: وطن میں دہشت گردی کیلئے داعش کی معاونت، 4 بنگلہ دیشیوں پر فرد جرم عائد
Jun 01, 2016