اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) نیشنل جونیئر انڈر۔18ہاکی چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میچز میں خیبر پختونخواہ کلرز نے ایک او راپ سیٹ کرتے ہو ئے چیمپئن شپ کی فیورٹ ٹیم پنجاب وائٹس کو پنالٹی سٹروکس پر 5-1سے جبکہ پنجاب بلیوز نے پنجاب کلرز کو 3-2سے شکست دیتے ہوئے چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔ فائنل میچ آج پانچ بجے سہ پہر کھیلا جائے گا۔ جس کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ہونگے ۔