یورپ میں داخلے کیلیے کوہ ایلپس کا طویل پہاڑی سلسلہ عبور کرنا پڑتا ہے .ترقی اور جدیدیت کے باوجود یورپی ممالک ان سخت پہاڑوں پر ایسی سڑکیں تعمیر نہیں کر سکے جہاں سے تجارتی سامان باآسانی گزر سکے .اٹھارہویں صدی سے کوہ ایلپس کا تجارتی روٹ بہتر کرنے کو ششیں جاری ہیں جن میں سب سے اہم کامیابی حاصل کر لی گئی ہے.سوئٹزر لینڈ کے شہر زیورخ سے لاگان تک کے دشوار گزار ترین پہاڑی علاقے میں ستاون کلو میٹر کی طویل ریلوے ٹنل بنالی گئی ہے
جس میں دو ٹرینیں ایک ہی وقت میں ڈھائی سو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مخالف سمت میں چل سکیں گی . اس منصوبے کی منظوری 1992 میں سوئس عوام نے لوگوں نے ووٹنگ کے ذریعے دی تھی. گوٹہارڈ دنیا کی سب سے گہری سرنگ ہے۔ اس کے اوپر ڈھائی کلومیٹر اونچے پہاڑ کا بوجھ ہے.اس سرنگ پر دو ہزار سے زائد لوگوں نے 17 سال تک 365 دن سالانہ، 24 گھنٹے یومیہ کام کیا ہے۔ اس دوران حادثات میں نو مزدور مارے گئے۔بالآخر سرنگ تیار ہو گئی ہے اور آج جرمن چانسلر انجیلا مرکل، فرانسیسی صدر فرانسو اولاند، اٹلی کے وزیرِ اعظم میٹو رینزی سمیت یورپ کے رہنما اسے دیکھنے آ رہے ہیں.