اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر ایف آئی اے نے انسانی اعضاءکی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث عناصر کے خلاف مو¿ثر کارروائی کرتے ہوئے 3 ڈاکٹروں اور سہولت کار سمیت 16 افراد کو گرفتار کرلیا، گرفتار کئے گئے افراد میں تین ڈاکٹر، چار پیرا میڈیکس، دو ایجنٹ، گھناﺅنے ریکٹ کے دو سربراہ، ایک سہولت کار، دو ڈونرز اور دو غیر ملکیوں کو گرفتار شامل ہیں۔ یہ بات بدھ کو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں بتائی گئی۔ اجلاس میں سیکرٹری داخلہ، ایڈووکیٹ جنرل، ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے، ایف آئی اے کے زونل ڈائریکٹرز اور وزارت داخلہ کے حکام نے شرکت کی۔ اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں کے حوالہ سے اجلاس کو بتایا گیا کہ جب سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر اشتہاریوں کے خلاف مہم شروع کی گئی ہے اس وقت سے اب تک پنجاب سے 358، سندھ سے 17، خیبرپختونخوا سے 70، بلوچستان سے 12 اور اسلام آباد 119 اشتہاری ملزموں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کو مختلف مقدمات میں اشتہاری ملزموں کو گرفتار کرنے کی کوششوں میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔ وزیر داخلہ نے نادرا اور ایف آئی اے کو ایک ہفتہ میں انسانی سمگلنگ میں ملوث اشتہاریوں کے ناموں پر مشتمل ریڈ بک کی ڈیجیٹلائزیشن مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ ایف آئی اے کی جانب سے گنجان آباد علاقوں میں سیلولر ٹاورز کی تنصیب کے خلاف انکوائری اور انسانی زندگی پر ان کے مضر اثرات، غیر معیاری درآمد شدہ اشیاءخوردونوش کی فروخت کے خلاف مہم، جعلی ادویات کی فروخت اور کرنسی سمگلنگ کی نگرانی سے متعلق مختلف اقدامات پر پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ وہ جامع حکمت عملی وضع کرے تاکہ اسے کابینہ میں پیش کیا جا سکے۔
16 گرفتار
انسانی اعضاءکی غیرقانونی پیوندکاری‘ 3 ڈاکٹروں سمیت 16 افراد گرفتار
Jun 01, 2017