اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے ان کی گاڑی کو گورنر خےبر پختونخوا کی پروٹوکول گاڑی کی ٹکرلگنے سے گورنر خیبر پختونخوا ظفر اقبال جھگڑا سے تلخیسے بات چےت کی۔ گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفرجھگڑا کے لئے عجےب صورت حال پےدا ہو گئی ۔شیریں مزاری نے ظفر اقبال جھگڑا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی پروٹوکول گاڑی میری گاڑی کو ٹکر مار کر بھاگ گئی اور اس پر نمبر پلیٹ بھی نہیں لگی ہوئی تھی۔ اپنے لوگوں کو تمیز سکھائیں۔ یہ بہت غلط بات اور بدتمیزی ہے۔ آپ کی گاڑیاں لوگوں کو ٹکر مار رہی ہیں۔ گورنر ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کسی کو بھی مار دیں۔پہلے اقبال ظفر جھگڑا نے انہےں اونچی آواز میں بات نہ کرنے کا کہا اور کہا کہ چیخنے کی ضرورت نہیں۔ آپ خود کو دیکھیں کس طرح بات کر رہی ہیں۔
”شیریں مزاری کی گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا سے تلخ کلامی
Jun 01, 2017