ریاض (این این آئی) سعودی پولیس نے مکہ مکرمہ میں کارروائی کرتے ہوئے آب زم زم کی جعلی فیکٹری پکڑلی ہے۔ سعودی پولیس کے مطابق فیکٹری میں تیار شدہ آب زم زم کی جعلی بوتلیں برآمد ہوئیں جس کی پیکنگ کی جا رہی تھی۔ اس دوران فیکٹری کو چلانے والے 5 یمنی شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور فروخت کیلئے تیار شدہ بوتلیں و دیگر پیکنگ کے آلات بھی برآمد کرلئے۔
سعودی پولیس نے مکہ مکرمہ سے آب زم زم کی جعلی فیکٹری پکڑ لی 5 یمنی شہری گرفتار، سامان برآمد
Jun 01, 2017