اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) عمران خان نے اپنی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے جمائما سے بنی گالہ اراضی کی خریداری کیلئے رقوم منتقلی کا ریکارڈ مانگا ہے۔ جس بنک سے رقوم منتقل ہوئیں اور لائیڈ بنک میں ضم ہو چکا ہے۔ جمائما نے عمران خان کوریکارڈ فراہمی میں مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔ ذرائع کے مطابق جمائما نے لائیڈ بنک سے ٹرانزیکشنز ریکارڈ لینے کیلئے رابطہ کر لیا ہے۔
عمران کا فون، جمائما نے ریکارڈ فراہمی میں مکمل تعاون کا یقین دلا دیا
Jun 01, 2017