نہال ہاشمی کا متنازعہ بیان موضوع بحث رہا

Jun 01, 2017

لاہور ( این این آئی) سیاسی اور عوامی حلقوں میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما نہال ہاشمی کا متنازعہ بیان موضوع بحث رہا ۔کچھ لوگوں کاکہنا ہے کہ نہال ہاشمی نے جذبات کی رو میں بہہ کر انتہائی سخت بیان دیا جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ بیان سے لا تعلقی کے باوجود موجودہ حالات میں یہ بیان حکمران خاندان اور حکومت کیلئے مشکلات کا باعث بن سکتا ہے ۔حکومت کے سیاسی مخالفین کا کہنا ہے کہ یہ بیان ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دلوایا گیا ہے ۔

مزیدخبریں