پٹرول 1.20‘ ڈیزل 1.60 روپے لٹر سستا‘ مٹی کے تیل‘ لائٹ ڈیزل کی قیمت برقرار

اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی حکومت نے جون کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ 20 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ 60 پیسے فی لٹر کی کمی کی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 81 روپے 40 پیسے فی لٹر ہو گی، پہلے 83 روپے فیلٹر تھی۔ پٹرول کی نئی قیمت 72 روپے 80 پیسے فی لٹر ہو گی جبکہ اس سے قبل 74 روپے فی لٹر تھی۔ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ دونوں کی فی لٹر قیمت 44 روپے فی لٹر برقرار رہے گی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے اپریل 2016ء سے اب تک تیل کی قیمتوں میں کوئی خاص اضافہ نہیں کیا اور ریونیو کا خاصا نقصان برداشت کیا تھا۔ حالیہ مہینوں میں معمولی اضافہ کیا گیا۔ اوگرا نے ہائی سپیڈ ڈیزل اور پٹرول کی قیمت میں جو کمی تجویز کی تھی اس میں سے جزوی کمی عوام کو منتقل کی گئی ہے تاکہ ریونیو کے نقصان پر کسی حد تک قابو پایا جا سکے۔ ادھر بھارت میں پٹرول کی قیمت میں 1.23 روپے اور ڈیزل کے نرخ میں 89 پیسے لٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...