وفاقی تعلیمی اداروں میں مسیحی طلباءسے یکساں سلوک کیا جائے ‘ چودھری منصور رندھاوا

اسلام آباد (پ ر) مسلم لیگ ن یونین کونسل 28 کے چیف آرگنائزر چودھری منصور رندھاوا نے وزیر کیڈ ڈاکٹر فضل طارق چودھری اور وزیرمملکت برائے تعلیم انجنیئر بلیغ الرحمن سے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے بعض کالجز میں مسیحی بچوں کے داخلوں کے حوالے سے انہیں امتیازی سلوک کا سامنا ہے۔ عوامی نمائندے کی حیثیت تعارف کرانے کے باوجود ان کی درخواست نظر انداز کر دی جاتی ہے ان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات کی انتظامیہ جانبداری کا شکار ہے۔ کیڈ اور تعلیم کی وزارتوں کو اس صورتحال کا نوٹس لینا چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن