صدر ممنون آج مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے‘ اپوزیشن کا شدید احتجاج کا فیصلہ

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) صدر مملکت ممنون حسین آج چوتھی بار پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر یں گے،آرمی چیف ، چیئر مین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان،چاروں صوبائی وزراء اعلیٰ، صد ر آزاد جموں و کشمیر، چاروں صوبائی گورنرز سمیت پاکستان میں تعینات غیر ملکی سفیروں کی بڑی مشترکہ اجلاس میں شرکت کریگی، اپوزیشن نے صدر مملکت کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پر شدیداحتجاج کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس سے قبل قومی اسمبلی اور سینٹ میں اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنمائوں کااجلاس ہوگا جس میں اپوزیشن لیڈر کی بجٹ تقریر براہ راست نشر کرنے سے انکار پر مشترکہ اجلاس میں احتجاج کی حکمت عملی طے کی جائیگی۔

ای پیپر دی نیشن