اسلام آباد( وقائع نگار) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آبادکی جانب سے ماہ رمضان المبارک کے دوران اشیاءخوردونوش کی مقرر کردہ قیمتیں جو کہ اسلام آباد کی حدود میں یکم رمضان المبارک سے نافذالعمل ہیں ان کی ریٹ لسٹ تمام دکانداروں کو فراہم کردی گئی ہے اور مجسٹریٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس ریٹلسٹ پر سختی سے عمل درآمد کویقینی بنایا جائے۔ خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ مقرر شدہ ریٹ کے مطابق سموسہ 180 روپے فی درجن ، پکوڑا، 210روپے فی کلو گرام ، جلیبی210روپے فی کلو گرام، دودھ 90روپے فی کلو گرام ، دھی 105روپے فی کلوگرام ،شہری علاقوں میں مٹن 780 روپے فی کلوگرام ، بیف 320روپے فی کلوگرام ، دیہی علاقوں میں مٹن 750روپے فی کلوگرام اور بیف 300روپے فی کلوگرام ،20کلوگرام تھیلا آٹا 720روپے ، دال چنا سپریم 120روپے فی کلو ، دال چنا میڈیم 110روپے فی کلوگرام ، دال مونگ موٹی 115روپے ، دال مونگ باریک 100روپے فی کلو ، دال مسور موٹی 85روپے فی کلوگرام ، دال مسور باریک 95روپے فی کلوگرام، دال ماش کرم 180 روپے فی کلوگرام ، بیسن 130روپے فی کلو ، چاول سپر karnal (پرانا)135روپے فی کلوگرام ، چاول سپر kernal(نیا)115روپے فی کلوگرام ، چاول irri-پچاس روپے فی کلوگرام ، چاول ٹوٹا 65روپے فی کلوگرام ریٹ مقرر ہے ۔