سان فرانسسکو(آئی این پی) امریکہ میں بیس بال گراﺅنڈ میدانِ جنگ بن گیا۔سان فرانسسکو گیانٹس کے ہنٹر اسٹرک لینڈ کی ایک پچ سیدھی جانے کی بجائے واشنگٹن نیشنلز کے برائس ہارپر کی ٹانگ پر جالگی جس پر وہ غصے سے بے قابو ہو گئے اور بیٹ لہراتے ہوئے ہارپر کی طرف دوڑے اور ہیلمٹ بھی مارنے کی کوشش کی، دونوں پلیئرز نے ایک دوسرے پر مکے اور لاتیں برسائیں، اسی اثناء میں دونوں ٹیموں کے پلیئرز بھی موقع پر پہنچ گئے اور لڑائی کا حصہ بن گئے جب کہ ریفریز، امپائرز اور زیادہ تر پلیئرز بیچ بچاﺅکرواتے نظر آئے۔دونوں پلیئرز کو کھیلنے سے روکتے ہوئے میدان سے باہر بھیج دیا گیا اور بعد ازاں ہنٹر اسٹرک لینڈ پر 6 میچز کی پابندی لگائی گئی جب کہ برائس ہارپر 4 میچز نہیں کھیل سکیں گے۔