قائمہ کمیٹی منصوبہ بندی کا اجلاس‘ فنانس بل 2017 پر پی ایس ڈی پی سفارشات کا جائزہ

Jun 01, 2017

اسلام آباد (ایجنسیاں)سینٹ قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات کے اجلاس میں فنانس بل 2017 پر پی ایس ڈی پی سے متعلقہ سفارشات کا جائزہ لیا گیا اور ممبران کمیٹی کی مختلف سفارشات کو حتمی شکل دی گئی۔ سینیٹرز عثمان خان کاکڑ، سردار اعظم خان موسیٰ خیل کی طرف سے موسمی تغیرات کے اثرات پر بجٹ میں اضافے پشاور اور کوئٹہ میں آئی ٹی پارک کے قیام کیلئے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو اوربلوچستان کے 10پسماندہ علاقوں میں گرڈ سٹیشن کی تنصیب کے لیے فنڈز مختص کرنے کی وزارت پانی وبجلی کو سفارش بھی کردی۔

مزیدخبریں