دو طرفہ سیریز ‘بھارت تو کیا اس کا باپ بھی مذاکرات کرےگا :نجم سیٹھی

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) پی سی بی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاک بھارت سیریز کے معاہدے پر بھارتی بورڈ سے مذاکرات ناکام نہیں ہوئے بلکہ اس معاملے پر بھارت تو کیا اس کا باپ بھی مذاکرات کرے گا۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ 2ملکی سیریز کے حوالے سے پہلے مرحلے پر بھارت سے مذاکرات ہوئے ہیںتاہم ابھی مزید 2 راونڈ ہوں گے جس کے بعد آئی سی سی میں فیصلہ ہو جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں نجم سیٹھی نے کہا کہ بی سی سی آئی تو کیا بھارت کا باپ بھی مذاکرات کرے گا۔
واضح رہے مشترکہ سیریز نہ کھیلنے پر پاکستان کی جانب سے بھارت کو 60ملین ڈالر ہرجانے کے نوٹس کے بعد دونوں بورڈز کے مذاکرات بے نتیجہ ثابت ختم ہوئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...