لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے ملتان چلڈرن ہسپتال میں آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے تین بچوں کی ہلاکت کے خلاف اسمبلی میں تحریک التواء کار جمع کرادی۔بچے تھیسلیمیا اور کینسر میں مبتلا،نئے وارڈ میں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ہلاکتیں ہوئی۔بچوں کے والدین نے حکومت سے ہلاکتوں کو نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔انہوں نے مزید موقف اختیار کیا تھیلسیمیا اور کینسر میں مبتلا بچے وارڈ نمبر 1میں داخل تھے انہیں ہسپتال کے نئے وارڈ میں شفٹ کیا گیا ۔ہسپتال ذرائع کے مطابق نئے وارڈ میں سہولیات نہ ہونے کے باعث بچوں کو ہلاکتیں ہوئی ہیں۔