سلواکیہ کے وزیرخارجہ اور یورپی امور کے ماہر میرو سلیولائی جیک نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے۔میروسلیولائی جیک کے بطور نئے صدرمنتخب ہونے کا اعلان موجودہ صدر پیٹر تھامسن نے کیا.لائی جیک ستمبرمیں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے72ویں اجلاس کی صدارت کریں گے۔میرو سلیولائی جیک گزشتہ برس اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے الیکشن کیلئے بھی امیدوار تھے لیکن انٹونیوگٹریس سے شکست کھاگئے تھے۔
سلواکیہ کے وزیر خارجہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے بلامقابلہ صدر منتخب
Jun 01, 2017 | 12:22