ڈونلڈ ٹرمپ کی سربریدہ تصویر پوسٹ کرنے پر امریکی ٹی وی نے خاتون کامیڈین کو شو سے نکال دیا

Jun 01, 2017 | 22:09

ویب ڈیسک

امریکی ٹی وی چینل سی این این نے اپنی ایک خاتون کامیڈیئن کو ڈونلڈ ٹرمپ کی سربریدہ تصویر پوسٹ کرنے پر سال نو کی مناسبت سے اپنے پروگرام 'نیو ایئر' سے نکال دیا ۔چینل نے اس سے متعلق اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ 'سی این این نے سال نو کی مناسبت سے اپنے پروگرام نیو ایئر کے تعلق سے کیتھی گرفن کے ساتھ اپنے معاہدے کو ختم کر دیا ہے۔گرفن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت ترین ناقد رہی ہیں۔ انھوں نے مسٹر ٹرمپ سے متعلق مذکورہ تصویر کو منگل کے روز ایک ٹویٹ میں پوسٹ کیا تھا۔اس تصویر پر لوگوں نے جب غم و غصے کا اظہار کیا تو کیتھی گرفن نے معذرت پیش کی اور کہا کہ یہ واضح ہو چکا ہے کہ ہر ایک اس تصویر کو بطور طنز پسند نہیں کر رہا ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس تصویر پر سخت ناراضگی ظاہر کی اور کہا: 'کیتھی گرفن کو اپنے آپ پر شرم آنی چاہیے۔ میرے بچے، خاص طور پر میرے 11 سالہ بیٹے بیرن کو اس تصویر سے شدید تکلیف پہنچی ہے۔کیتھی گرفن نے اس کے لیے معذرت کے طور پر ایک ویڈیو بھی ٹویٹر پر پوسٹ کیا جس میں انھوں نے 'معافی طلب کی اور کہا کہ میں نے ایک حد پار کی۔'ان کا کہنا تھا:' تصویر کافی تکلیف دہ ہے, میں سمجھ سکتی ہوں اس سے لوگ کیسے متاثر ہورہے ہیں, یہ مزاحیہ نہیں ہے، میں سمجھ گئی ہوں, میں آپ سے معافی کی طلب گار ہوں۔56 سالہ ایمی ایوارڈ یافتہ گرفن نے کہا کہ انھوں نے فوٹوگرافر ٹیلر شییلڈز سے انٹرنیٹ پر تمام ایسی تصویروں کو ڈیلیٹ کرنے کو کہا ہے۔لرزہ خیز کرنے والی اس تصویر کے تعلق سے، ہلیری کلنٹن کی بیٹی چیلسی کلنٹن سمیت، کئی نامور شخصیات نے آن لائن پر زبردست نکتہ چینی کی۔چیلسی نے ٹویٹ کیا کہ 'صدر کے قتل سے متعلق کوئی بھی مذاق کبھی بھی طنز کے زمرے میں نہیں آتا۔این بی سی نیوز کے مطابق ٹرمپ کی اہلیہ ملینیا نے کہا کہ ' میں اس شخص کی ذہن صحت کے بارے میں سوچ رہی ہوں جس نے بھی ایسا کیا ہے۔امریکہ کی کئی دیگر سماجی اور سیاسی شخصیات نے بھی اس تصویر کے خلاف آواز اٹھائی اور کہا ہے کہ نکتہ چینی کرنے کی بھی ایک حد ہوتی ہے اور کسی کو بھی اس حد کو پار نہیں کرنا چاہیے۔گرفن کے کے ساتھی ٹی وی میزبان اینڈرسن کوپر نے بھی اس تصویر کے تعلق سے ناراضگی ظاہر کی اور کہا کہ یہ کسی بھی حال میں نا قابل قبول ہے۔کیتھی گرفن کو جب احساس ہوا کہ ان کی تصویر پر شدید نکتہ چینی ہورہی ہے اور سبھی لوگ اس کو پسند نہیں کر رہے ہیں تو انھوں نے پھر ٹویٹ کیا اور کہا واضح طور پر وہ کسی بھی طرح کسی بھی جانب سے تشدد کی حمایت نہیں کرتی ہیں۔انھوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا: 'میں صرف مذاق بنانے والے سربراہ کا مذاق اڑا رہی ہوں بس۔'

مزیدخبریں