جھڈو(نامہ نگار )رورل ہیلتھ سینٹر جھڈو میں نومولود جاںبحق ہو گیا ، ورثاء نے لیڈی ڈاکٹر پر غفلت کا الزام عائد کرتے ہوئے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔بچے کے والدین ماں نسیم لغاری ، شریف لغاری اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ ڈیلیوری کے وقت لیڈی ڈاکٹر ڈیوٹی پر موجود نہیں تھی جس کو بار بار فون کر کے بلایا گیا لیکن بچے کی پیدائش کا وقت ہوتے ہی لیڈی ڈاکٹر اپنے نجی اسپتال میں چلی گئی اس دوران بچہ کی حالت بگڑتی چلی گئی لیکن لیڈی ڈاکٹر نے بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آنے سے انکار کر دیا ۔خاتون کو اس کی بہن پرائیویٹ اسپتال لے گئے جہاں پتہ لگا کر بچہ مر چکا ہے اور زچہ کی حالت خطرے میں ہے ۔ متاثرہ خاندان نے سیکریٹری صحت ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ، آئی ایچ ایس کے انچارج ڈاکٹر علی محمد مہر ، جھڈو پولیس سے اپیل کی ہے کہ لیڈی ڈاکٹر کے خلاف کاروائی کی جائے ۔