سکھر(بیورو رپورٹ )ملک دشمن اپنے مذموم مقاصد کے لئے پاکستان کو نقصان پہنچا رہے ہیں ہمیں ایک دوسرے کو دشمن سمجھنے کے بجائے اپنے حقیقی دشمن کو پہنچاننا چاہئے جو ہمیں آپس میں مذہبی ، مسلکی ، لسانی ، علاقائی ، سیاسی ، اقتصادی اور دیگر مسائل میں الجھا کر دست و گریباں کرکے اپنے مذموم مقاصد حاصل کررہا ہے ہم آپس میں مذہبی ، مسلکی ہم آہنگی پیدا کرکے دشمن کو شکست دے سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اتحاد امن کمیٹی سکھر کے سرپرست اعلی عبد اللہ مطہری ، چیئرمین بابو مہر ،نے عامر فاروقی ، صفیہ بلوچ ، دیدار میرانی ، محمد عثمان م ساجد مطہری ، وارت پادری و دیگر کے ہمراہ خوشحال پاکستان کے عنوان پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔
دشمن ممالک پاکستان کو نقصان پہنچارہے ہیں: عبد اللہ مظہری
Jun 01, 2018