نکاٹی کا اجلاس ‘ ڈی ایل ٹی ایل پالیسی مسترد

Jun 01, 2018

کراچی (کامرس رپورٹر) نارتھ کراچی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(نکاٹی) میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی قیادت کیپٹن اے معیز خان ، سر پرستِ اعلیٰ نکاٹی اور شاہد صابر، صدر نکاٹی نے کی۔ اس موقع پر ممبران منیجنگ کمیٹی اور نکاٹی کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس اجلاس میں حکومت کی تین سالہ ڈرابیک آف لوکل ٹیکسززا ینڈلیویز (DLTL) کی پالیسی کو یکسر مسترد کردیا ۔ شرکا ء نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ایکسپورٹر ز کو ایک سال کے DLTL ریفنڈ ابھی تک ادانہیں ہو سکے ۔حکومت DLTL ریفنڈ کی پالیسی کو کامیاب نہیں ہونے دینا چاہتی اس وجہ سے پاکستان کے ایکسپورٹز کو انتہائی مشکل اور کٹھن حالات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

مزیدخبریں